شہزاد رائے کا اہم کارنامہ، فلاحی تنظیم نے تعلیم اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے اینیمیٹڈ ویڈیوز جاری کردیں

admin

شہزاد رائے نے تعلیم کی بہتری کے لیے اینیمیٹڈ ویڈیوز جاری کردیں
گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے کی فلاحی تنظیم ‘زندگی ٹرسٹ’ گزشتہ کچھ عرصے سے سندھ حکومت کے ساتھ تعلیمی بہتری کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور اب مذکورہ تنظیم نے بچوں کے لیے تخلیقی کہانی ویڈیوز سیریز کا منصوبہ شروع کردیا۔

شہزاد رائے کی مذکورہ سماجی تنظیم کی جانب سے بچوں کے لیے تخلیق کی گئی کہانیوں ‘لٹل آنٹس بگ پلان’ سے ماخوذ شدہ اینیمیٹڈ ویڈیوز جاری کردیں۔

بچوں کے لیے اینمیٹڈ تخلیقی ویڈیوز کے منصوبے کو ‘طفلاطون’ اردو کہانیوں کا نام دیا گیا ہے اور اس سلسلہ کا آغاز رواں برس اپریل میں شروع کیا گیا تھا۔

‘طفلاطون’ اردو کہانیوں کے منصوبے کے تحت اب تک تعلیمی بہتری کے لیے کام کرنے والی شہزاد رائے کی فلاحی تنظیم کی جانب سے تین ویڈیوز جاری کی گئی ہیں، جنہیں والدین اور بچوں کی جانب سے کافی سراہا جا رہا ہے۔

‘طفلاطون’ اردو کہانی منصوبے کے سلسلے کی پہلی ویڈیو ‘پلس کا جادو’ اپریل 2020 میں ریلیز کی گئی تھی، دوسری ویڈیو ‘تو بولتا کیوں نہیں’ کو 28 اپریل کو ریلیز کیا گیا تھا۔
‘طفلاطون’ اردو کہانی منصوبے کی تیسری ویڈیو ‘ٹینا کی چٹ پٹ دنیا’ کو رواں ماہ 22 اگست کو ریلیز کیا گیا تھا۔

بچوں کے لیے اردو زبان میں اینیمیٹڈ تخلیقی کہانیوں کو والدین اور بچوں کی جانب سے کافی سراہا جا رہا ہے۔

شہزاد رائے کی تنظیم کی جانب سے بچوں کے لیے ایسی مزید تخلقیقی اینیمیٹڈ ویڈیوز جاری کرے گی اور ساتھ ہی گلوکار کی تنظیم تعلیم اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے بھی حکومت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔