صبا قمر کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ہر کوئی دیکھ کے حیران و پریشان

admin

صبا قمر
دنیا بھر میں ڈپریشن تیزی سے بڑھ رہا ہے, جس کے باعث نامور شخصیات اور عوام اپنی زندگی کا خاتمہ اپنے ہاتھوں سے کررہے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی نے لوگوں کو بڑا دھچکا دیا,جس پر ہر کوئی بات کررہاہے, ایسے میں اداکارہ صبا قمر نے اپنی نئی ویڈیو ذہنی مسائل کا شکارافراد کے نام کردی جو مایوس ہو کرخود کشی کربیٹھتے ہیں۔

اداکارہ صبا قمر نے اپنی نئی یو ٹیوب ویڈیو ” کب سمجھو گے؟” میں خصوصی طور پر بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت، پاکستانی ماڈل انعم تنولی اور لاہورکی نجی یونیورسٹی کی طالبہ روشان فرخ کے نام کی ہے۔ان تینوں افراد نے ڈپریشن کے باعث خودکشی کی تھی۔

ویڈیو کے آغاز میں صبا قمر نے کہا کہ “کب ہم انسان کو انسان سمجھیں گے، کیوں ہم کسی کی صورت پربات کرتے ہیں اور جب صورت میں کوئی عیب نہ ہو تو سیرت کوٹارگٹ کرتے ہیں، دوسروں کو کم تر اورکم ظرف سمجھتے ہیں “صبا نے واضح کیا کہ ڈپریشن کا شکار افراد بے شک ٹھیک لگ رہے ہوں لیکن اندرونی طور پر وہ جس ذہنی اذیت وکرب کا شکار ہوتے ہیں، اسے ان کے علاوہ کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ ایک جملہ، ایک فقرہ ، ایک ٹرول کسی کی زندگی تباہ کرسکتا ہے۔

دوسروں کی ذاتی زندگی میں کیوں بات کرتے ہیں انہیں اپنی جاگیر سمجھتے ہیں اور جو دل میں آئے بنا سوچے سمجھے جملے کستے ہیں۔

صباقمر کا کہناتھا کہ باقی بیماریاں سمجھ آتی ہیں لیکن ڈپریشن کیوں نہیں، ایسے افراد کو سائیکو ، ملنگ اور پتہ نہیں کیا کیا کہتے ہیں۔

بچپن سے پڑھتے آئے ہیں کسی کو کمتر نہ سمجھو لیکن عمل نہیں کرتے۔ یہاں نفرت کی شروعات ہمارے اپنے گھروں سے ہوتی ہے۔ والدین بچوں کو پیاردیں اور انہیں محبت کرناسکھائیں۔

اداکارہ کے یو ٹیوب چینل کی یہ چوتھی قسط ہے,جس میں یہ بات سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ کسی بھی انسان کو انتہائی مایوسی میں دھکیلنے والے وہ کون سےعوامل ہوتے ہیں جو اسے وہاں تک پہنچادیتے ہیں کہ وہ اپنے ہی ہاتھوں سے زندگی کا خاتمہ کرلیتا ہے۔

 </p>