فیس بکُ کا حکومتِ پاکستان کے ساتھ نیا تعاون، اب پاکستانیوں کے گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں

admin

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر فیس بک کورونا وائرس کی آگاہی میں حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔

کورونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات کو فیس بک سے ہٹا دیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے فیس بک انٹرنیشنل کے وفد کی ملاقات ہوئی، وفد میں نمائندہ گورنمنٹ اینڈ پبلک ایڈوکیسی جولن ذو اور صارم عزیز شامل تھے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملاقات میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ فیس بک وفد نے کورونا وائرس کے سلسلے میں آگاہی کے لیے تعاون کی پیشکش کی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ فیس بک کے تعاون سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی میں مدد ملے گی، پاکستان میں سب سے زیادہ صارفین فیس بک کے پلیٹ فارم پر ہیں۔ پاکستان میں تقریباً 4 کروڑ سے زائد (لگ بھگ 41 ملین) سے زائد افراد فیس بک استعمال کرتے ہیں۔

فیس بک وفد میں شامل جولن زو کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات کو فیس بک سے ہٹا دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 19 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق فی الحال پاکستان میں 25 مشتبہ کیسز ہیں اور اس میں‌ اضافے کا امکان ہے۔