فیس بک نے میسنجر میں فارورڈ میسج کی تعداد محدود کر دی

admin

فیس بک
دنیا کی مقبول ترین ایپلیکشن فیس بک نے بھی افواہوں اور غلط معلومات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے میسنجر میں فارورڈ میسجز کی تعداد محدود کردی ۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک میسنجر پر ایک میسج کو ایک وقت میں صرف پانچ افراد یا گروپس کو فارورڈ کیا جاسکے گا۔ اس بات کا اعلان رواں سال مارچ میں کیا گیا تھا ، اب اس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس پابندی سے نقصان دہ مواد اور گمراہ کن وائرل معلومات کے پھیلاؤ کو سست کرنے میں مدد ملے گی۔

ایک بلاگ پوسٹ میں فیس بک کا کہنا تھاکہ کمپنی میسنجر میں میسج فارورڈ کی حد متعارف کرا رہے ہیں تاکہ نقصان دہ مواد کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

کمپنی نے حال ہی میں ستر لاکھ ایسی پوسٹس ڈیلیٹ کیں ہیں جو کورونا سے متعلق گمراہ کن تفصیلات پر مبنی تھیں۔

Leave a Comment