ماؤنٹ ایورسٹ پر فائیو جی کا ٹاورنصب، بڑی خوشخبری آگئی

admin

دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی سیاحوں کیلئے تیز ترین انٹرنیٹ ٹاور نصب کردیے گئے۔

چینی کمپنی ہواوے اور چائنا موبائل نے ماؤنٹ ایورسٹ پر ساڑھے 6 ہزار میٹر کی بلندی پر فائیو جی (ففتھ جنریشن) کا ٹاورنصب کیا جبکہ دنیا کی سب سے بلند چوٹی کی اونچائی 8848 میٹر ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا سب سے اونچا 5 جی اسٹیشن ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 6500 میٹر پر بھی فائیو جی بہترین انداز میں کام کررہی ہے، 5300 میٹر پر قائم بیس کیمپ میں فائیو جی ڈاؤن لوڈ کی اسپڈ ایک اعشاریہ 66 جی بی جبکہ اپ لوڈ کرنے کی رفتار 215 ایم بی پیز تھی۔

فائیو جی ٹاور نصب ہونے کے بعد کوہ پیمائی کرنے والے ہزاروں افراد انٹرنیٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔