مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس بورڈ آف ڈائریکٹرز سے الگ ہو گئے

admin

دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک اور ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور و معروف کمپنی مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کے شریک بانی اوربل گیٹس فلاحی کاموں پر مزید توجہ دینے کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے دستبردار ہو گئے۔

64سالہ بل گیٹس نے روزہ مرہ امور کی انجام دہی ایک دہائی قبل ہی ترک کردی تھی تاکہ وہ اپنی بیوی میلنڈا کے ہمراہ شروع کی گئی فاؤنڈیشن کے کاموں پر توجہ دے سکیں۔

بل گیٹس 2014 تک مائیکرو سافٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے اور اب وہ مکمل طور ہر مائیکرو سافٹ سے الگ ہو گئے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کی چیف ایگزیکٹو ستیا نیڈیلا نے کہا کہ گزرے سالوں میں بل گیٹس کے ساتھ کام کرنا اور ان سے سیکھنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں کہا کہ بل گیٹس نے سافٹ ویئر کی ہر کسی تک رسائی کی قوت پر یقین اور معاشرے کو درپیش چیلنجز کے حل کے جذبے کے ساتھ کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔

نیڈیلا نے کہا کہ بل گیٹس تکنیکی مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے اور مائیکرو سافٹ ان کے تکنیکی جوش و جذبے اور مشوروں سے فائدہ اٹھاتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں بل گیٹس کی دوستی کے لیے ان کی بہت شکر گزار ہوں اور میری نظریں ان کے ساتھ کام کرنے پر مرکوز ہیں۔

بل گیٹس 2000 میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے تاکہ اپنی فلاحی تنظیم کو مزید وقت دے سکیں اور ان کی جگہ یہ عہدہ اسٹیو بالمار نے سنبھالا تھا۔

2014 میں انہوں نے مائیکرو سافٹ کے چیئرمین کا عہدہ بھی چھوڑ دیا تھا اور اس وقت نیڈٰلا کمپنی کی تیسری چیف ایگزیکٹو آفیسر بن گئی تھیں۔

13سال کی عمر سے ہی بل گیٹس کو کمپیوٹنگ کا شوق ہو گیا تھا اور ہارورڈ میں پڑھائی ادھوری چھوڑنے کے بعد انہوں مائیکرو سافٹ کی بنیاد رکھی۔

بل گیٹس نے 1975 میں پال ایلن کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر مائیکرو سافٹ کی بنیاد رکھی تھی۔