مارکیٹ میں کورونا ویکسین آنے سے پہلے ہی نئی جنگ شروع، خفیہ اداروں نے خبر دار کردیا

admin

کورونا ویکسین کی معلومات چرانے کیلئے سائبر جاسوس جنگ شروع ہو چکی ،دنیا بھر کے خفیہ ادارے معلومات کے حصول کیلئے متحرک ہوگئے ہیں ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی سائبر سکیورٹی کے اداروں نے حکومت اور طبی تحقیق پر کام کرنے والے اداروں کو خبردار کیا ہے کہ کورونا سے متعلق ویکسین کی تیاری کا ڈیٹا کسی وقت بھی چوری ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسین تیار کرنے کی معلومات چرانے کے لیے ایک خفیہ سائبر جاسوس جنگ شروع ہوچکی ہے اور اس حوالے سے دنیا بھر کے خفیہ ادارے متحرک ہوگئے ہیں،خفیہ اداروں نے امریکہ میں ایسی سرگرمیوں کو نہ صرف محسوس کیا ہے بلکہ تصدیق شدہ معلومات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل کورونا ّائرس کے خلاف تیار کی جانے والی ویکسین کے حوالے سے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے حوصلہ افزا خبر آئی تھی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ یونیورسٹی کی نئی ویکسین 6 بندروں پر آزمائی گئی تھی جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس کی نئی ویکسین کو محفوظ اور موثر ثابت کرنے کی کوشش میں 6 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ویکسین ٹرائل اگلے ماہ کے آخر تک شروع کیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہنگامی منظوری ملنے کے بعد رواں سال ستمبر تک لاکھوں کی تعداد میں یہ نئی ویکسین دستیاب ہوسکتی ہے۔