ممبئی: ڈاکٹروں نے بھارت کے مشہور مزاحیہ اداکار راجو شری واستو کو دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق راجو شری واستو کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے، اس حوالے سے چیف ایڈوائزر اجیت سکسینا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے راجو کو دماغی طور پر مردہ قرار دیا ہے جب کہ حرکت قلب میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔
مزاحیہ اداکار کے مینیجر کا کہنا ہے کہ بدھ کی شب راجو شری واستو کے دماغ کی شریانیں سوج گئی تھیں اور دماغ میں بھی پانی بھرگیا تھا جس کے بعد ان کی حالت مزید تشویشناک ہوگئی تھی جسے ڈاکٹروں نے کمال مہارت سے سنبھال لیا۔
خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل راجو شری واستو کو جسمانی کثرت کے دوران اس وقت دل کا دورہ پڑا تھا جب وہ ٹریڈ مل پر کثرت کررہے تھے۔
The post مشہور بھارتی اداکار کی حالت مزید خراب، دماغی طور پر مردہ قرار appeared first on ایکسپریس اردو.