معروف بھارتی کامیڈین وینٹی لیٹر پر منتقل

معروف بھارتی کامیڈین وینٹی لیٹر پر منتقل

 ممبئی: بھارت کے مشہور کامیڈین اور اداکار راجو سریواستو کی حالت دل کا دورہ پڑنے کے بعد تاحال نازک ہے اور انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد، 58 سالہ اسٹینڈ اپ کامیڈین راجو سریواستو کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ راجو سریواستو کی حالت نازک ہے اور وہ آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔

سریواستو کے کزن اشوک سریواستو نے بتایا کہ راجو کو ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ وہ اپنی معمول کی ورزش کر رہے تھے جب وہ اچانک نیچے گرگئے۔

The post معروف بھارتی کامیڈین وینٹی لیٹر پر منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *