معروف سرچ انجن گوگل نے پبلک ٹرانسپورٹرز کو انوکھے انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا

Photo of author
Written By admin

Lorem ipsum dolor sit amet consectetur pulvinar ligula augue quis venenatis. 

معروف سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل دنیا بھر میں کورونا وائرس سے لڑتے پبلک ٹرانسپورٹرز کے نام کردیا، گوگل نے منفرد انداز میں پبلک ٹرانسپورٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گوگل کے ڈوڈل پر ’گوگل کے آخری حروف یعنی ای‘ ایک منی بس میں بیٹھا ہے اور اس کے لیے محبت بھرے دل کا نشان جگمگا رہا ہے۔

ڈوڈل کا پیغام ہے تمام پبلک ٹرانسپورٹیشن ورکرز کا شکریہ۔ گوگل ڈوڈل کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے تمام تر لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک سیریز کا سلسلہ شروع کر رہا ہے۔

دو ہفتے کے دورانیے پر مختص گوگل ڈوڈل سیریز میں ڈاکٹرز سے لے کر فرنٹ لائن پر کام کرنے والی نرسز، اسٹاف، استاد، سماجی کارکنان اور فوڈ سروس ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔

اس سیریز کے ذریعے سب سے پہلے پبلک ہیلتھ ورکرز اور سائنٹفک کمیونٹی کے محققین کا شکریہ ادا کیا گیا تھا۔