وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا

admin

وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا

وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیراعظم سے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سین برگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں فیس بک جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے مواقع زیادہ ہیں۔

ملاقات میں فیس بک کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں فیس بک کی ڈیجیٹل لٹریسی اور کورونا کی روک تھام میں تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

عمران خان نے آن لائن نفرت انگیزمواد کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہاربھی کیا۔ عمران خان نے بڑھتی ہوئی آن لائن نفرت اور انتہا پسندی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن نفرت انگیز مواد کو روکنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے فیس بک کی پاکستان میں سرمایہ کاری اورمختلف پروگراموں کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پلیٹ فارمزنوجوانوں کومواقع اورغریت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پولیو فری بنانے میں فیس بک کے تعاون کوبھی سراہا۔ ملاقات میں فیس بک کے 6700 خواتین کے ٹریننگ پروگرام’شی مینس بزنس‘پر بھی بات چیت کی۔

شیرل سینڈبرگ نے کہا کہ فیس بک کی خون عطیہ کرنے والی مہم میں 50 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے سائن اپ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے حکومتی مقصد کی تکمیل میں فیس بک کی مکمل حمایت شامل ہے۔

Leave a Comment