اسلام آباد: پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی منانے کے سلسلے میں چین میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 7چھوٹی دستاویزی فلموں کی سیریز میں سے 3 کو جاری کر دیا گیا۔
چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ہر فلم کا دورانیہ تقریباً دو منٹ ہے، ویڈیوز نے پاکستانی کھانوں، دستکاری اور تہواروں، باسمتی چاول سے لیکر قالینوں اور مارخور پر مبنی مجسمے تک، کھانا پکانے اور ہاتھ سے بنی نایاب چیزوں کو بھرپور اجاگرکیا۔
The Embassy has launched the 5th documentary today on centuries old archeological sites of Ghandhara Civilization in Pakistan #75thPayKuchKhaas #PakistanAt75 @ForeignOfficePk @Marriyum_A @BBhuttoZardari pic.twitter.com/6VksoXgZcR
— Pakistan Embassy China (@PakinChina_) August 12, 2022
چین میں کوائیشو، ڈوئین اور ویبوکے تین مقبول پلیٹ فارمز پر شروع کیے گئے، تینوں کلپس پر چینی شہریوں نے مثبت ردعمل دیا۔
We present to you the documentary on the artistic beauty splendor and grandeur of Mughal architecture in Pakistan. #75thPayKuchKhaas #PakistanAt75 @ForeignOfficePk @Marriyum_A @BBhuttoZardari pic.twitter.com/DVy66bCUKq
— Pakistan Embassy China (@PakinChina_) August 11, 2022
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ پکوانوں سے میرے منہ میں پانی آ جاتا ہے! جب وبائی مرض ختم ہو جائے گا میں اپنے برادر ملک پاکستان کا دورہ کرنا چاہوں گا۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ہم وہ دستکاری کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟ براہ کرم خریداری کیلیے ایک لنک شیئرکریں۔
To celebrate our glorious heritage culture and tradition. Here is a documentary to showcase different festivals celebrated in Pakistan #75thPayKuchKhaas #PakistanAt75 @ForeignOfficePk @Marriyum_A @BBhuttoZardari pic.twitter.com/OsE31i8ree
— Pakistan Embassy China (@PakinChina_) August 11, 2022
The post پاکستانی ڈائمنڈ جوبلی، چینی سوشل میڈیا پر 3 دستاویزی فلمیں ریلیز appeared first on ایکسپریس اردو.