پاکستان میں کم قیمت پر اسمارٹ فون کی دستیابی ہوئی ممکن، عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

admin

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی منظور کرلی گئی، جس کے بعد پاکستان میں کم قیمت پر اسمارٹ فون کی دستیابی ممکن ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا ، اجلاس میں گزشتہ روز رہ جانیوالے 7نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، کپاس کی امدادی قیمت مقررکرنےکی سمری منظور نہ کی جاسکی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا متعلقہ وزارت کاشتکاروں کی براہ راست اعانت کیلئے تجاویز دے اور وزارت کو ہدایت دی گئی کہ کپاس کی پیداواربڑھانے،معیاری بیج ودیگرسہولتیں دی جائیں۔

اجلاس میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی منظور کرلی گئی جبکہ آرایل این جی قیمت فروخت کی پالیسی گائیڈلائنزدینےکی سمری مؤخر کردی۔

گذشتہ روز مشیرخزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس سے متعلق اعلامیہ میں کہا گیا تھا پاکستان کمرشل قرضوں کی ری فنانسنگ کیلئے رجوع نہیں کریں گا جبکہ مفاہمتی یادداشت کوکابینہ کی منظوری سےمشروط کردیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کی عمارتوں کی مرمت کیلئے 36 کروڑروپے ، سندھ میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے38 کروڑ 36 لاکھ کی سپلیمنٹری گرانٹ اور وزرات ہاوسنگ کو پی ڈبلیوڈی کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 29 کروڑ روپے گرانٹ منظور کی گئی۔

ای سی سی نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ سے متعلق پالیسی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی تھی، کمیٹی وزیراعظم کی سربراہی میں خزانہ اورتجارت کے مشیروں پرمشتمل ہوگی۔ کمیٹی میں وزیرمنصوبہ بندی اورمشیرتحفیف غربت سمیت 8 افراد شامل ہوں گے۔