چین مریخ پر کمند ڈالنے کو تیار، تحقیقی مشن مریخ کے لئے روانہ کر دیا گیا

admin

چین نے تحقیقی مشن مریخ  کے لئے روانہ کر دیا گیا
مریخ تک پہنچنے کی دھن، متحدہ عرب امارات کے بعد چین بھی میدان میں آ گیا، تحقیقی مشن مریخ روانہ کر دیا گیا۔ امریکا بھی اپنا مشن مریخ کے لیے روانہ کرنے کے لئے پر طول رہا ہے۔

چین مریخ پر کمند ڈالنے کو تیار، چین نے اپنا خود کار مشن روانہ کر دیا۔

خلائی مشن کی روانگی کے لیے لونگ مارچ پانچ کے نام سے چین کا سب سے بڑا خلائی راکٹ استعمال کیا گیا ہے۔ چینی خلائی مشن ہینان کے جنوبی جزیرے سے روانہ ہوا۔ تیان وین سات ماہ میں ساڑھے پانچ کروڑ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے فروری دو ہزار اکیس تک مریخ کے مدار میں داخل ہو جائے گا۔

چینی مشن میں مریخ کے مدار میں چکر لگانے والا خلائی جہاز، سیارے کی سطح پر اترنے والا جہاز اور ایک روور شامل ہیں، جو مریخ کی سطح پر موجود مٹی پر تحقیق کریں گے۔

متحدہ عرب امارات اور چین کے بعد امریکا بھی زمین اور سیارہ مریخ کے درمیان فاصلہ کم ہونے کے موقعے سے فائدہ اٹھا نے کی تیاری میں ہے،،امریکی مشن تیس جولائی کو لانچ ہو گا۔اس طرح مریخ کے مدار میں بیک وقت تین ملکوں کے خلائی مشن موجود ہوں گے۔