چین ٹیکنالوجی کی دوڑمیں سب سے آگے، اسمارٹ فونز کے ساتھ ساتھ اسمارٹ واچ بھی متعارف کرا دی

admin

چین نے اسمارٹ واچ بھی متعارف کرا دی
چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے اسمارٹ فونز بنانے کے ساتھ ساتھ جدید طرز کی اسمارٹ واچز بنانے میں بھی مشہور ہے اور حال ہی میں کمپنی نے ’ہواوے واچ فٹ‘ پیش کی ہے۔

ہواوے کی جانب ’ہواوے واچ فٹ‘ پیش کی گئی ہے جس میں بڑی اسکرین، دیر پا بیٹری لائف اور بے شمار خصوصیات ہیں۔

اسمارٹ واچ کی گوریلا گلاس کے ساتھ ”1.64 AMOLED اسکرین ہے جب کہ واچ تین مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگی اور اس کے سیلیکون اسٹریپ کو با آسانی تبدیل لیا جا سکتا ہے۔

اگر بات کی جائے اسمارٹ فون کی بیٹری کی تو کمپنی کا دعویٰ ہے کہ واچ ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد عام استعمال کرنے پر 10 دن جب کہ زیادہ استعمال کرنے پر 7 دن تک بیک اپ دیتی ہے، اس کے علاوہ مسلسل جی پی ایس کھلا رکھنے سے واچ کی بیٹری 12 گھنٹے تک چلتی ہے۔

کپمنی کے مطابق نے ’ہواوے واچ فٹ‘ 3 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کی جائے گی تاہم واچ کی قیمت بھی اس ہی وقت بتائی جائے گی۔