کورونا سے باخبر رہنے کیلئے مائیکروسافٹ کا بڑا اقدام

admin

مائیکروسافٹ نے کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے نیا ٹریکر متارف کروادیا جس کے ساتھ آپ دنیا کے کسی بھی ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

چین کے شہر ووہان سے نکلنے والے کورونا وائرس کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عالمی وبا قرار دیا گیا ہے۔

اس وائرس سے سب سے زیادہ چین اور پھر اس کے بعد اٹلی اور ایران متاثر ہوئے ہیں، جبکہ دنیا بھر میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 6600 سے زائد ہوگئی ہے۔

ایسی صورتحال میں کچھ ممالک نے خود ساختہ لاک ڈاؤن کا سلسلہ بھی شروع کردیا جبکہ کچھ ممالک نے کورونا کے شکار ممالک کے شہریوں کی اپنے ملک میں آمد پر پابندی عائد کردی ہے۔

کورونا وائرس؛ سندھ میں 103 اور خیبر پختونخوا میں 15 کیسز، ملک بھر میں مجموعی تعداد 136 ہوگئی