کورونا سے متاثرہ افراد کا سراغ لگانے کے لئے اسمارٹ فون ایپ متعارف

admin

کورونا کے مریض سے کون کب ملا،،یہ ایپ سب بتائے گی آسٹریلیا نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا سراغ لگانے کے لئے اسمارٹ فون ایپ متعارف کرائی ایک ملین سے زائد افراد نے ایپ ڈاؤن لوڈ کی آسٹریلوی وزیر اعظم نے تصدیق کر دی۔

آسٹریلیا میں ایک ایسی سمارٹ فون ایپ لانچ کی گئی ہے جس سے ان لوگوں کا پتا لگایا سکتا ہے جو کورونا وائرس کے مریضوں سے ملے ہیں۔ کووڈ سیف ایپ فون میں بلیو ٹوتھ سگنل کے ذریعے لوگوں کی ملاقاتوں کی معلومات محفوظ کر لیتی ہے، اور اگر متعلقہ شخص کو کورونا وائرس ہو جائے تو طبی ماہرین موبائل میں موجود اس کی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

آسڑیلیا کے ہیلتھ منسٹر کے مطابق یہ ایپ عوام میں بےحد مقبول ہوئی ہے، ایک ملین سے زائد افراد نے اسے ڈاؤن لوڈ کیا اس ایپ کے ذریعے حکام کا کام آسان اور تیز ہو جائے گا یہ ایپ ایسے افراد کے موبائل نمبروں کی لسٹ فراہم کرے گی جنہوں نے کورونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ ڈیڑھ میٹر کے فاصلے میں پندرہ منٹ یا اس سے زیادہ وقت گزارا ہو۔