کورونا وائرس سے متعلق جعلی معلومات کے خاتمے کیلیے ٹک ٹاک بھی میدان

admin

کوورونا وائرس سے متعلق متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی معلومات اور جھوٹی خبروں کا انبار ہے جس کی روک تھام کے لیے ان پلیٹ فارمز کی جانب سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جعلی معلومات اور جھوٹی خبروں کی روک تھام کے ساتھ ساتھ فیس ، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کی جانب سے صارفین کو عالمی ادارہ صحت کی تصدیق شدہ معلومات فراہم کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

اب کورونا وائرس کے حوالے سے جھوٹی معلومات کے خاتمے کی اس جنگ میں مقبول ترین لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک بھی میدان میں آگئی ہے۔

ٹک ٹاک نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے ٹک ٹاک پر موجود کووڈ-19 سے متعلق جعلی ویڈیوز کو رپورٹ کیا جا سکتا ہے۔

اگر صارفین ٹک ٹاک پر کورونا وائرس سے متعلق کسی جھوٹی ویڈیو کو رپورٹ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے سب سے پہلے اس ویڈیو کو کھولیں، جسے آپ رپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔

ویڈیو کھولنےکے بعد آپ کو شیئر کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا جہاں آپ کو ‘رپورٹ’کا آپشن نظر آئے گا، رپورٹ کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد آپ کو’کووڈ-19 مِس انفارمیشن’ کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

‘کووڈ-19 مِس انفارمیشن’ پر کلک کرتے ہی آپ کو اس پیج سے متعلق کچھ تفصیلات درج کرنی ہوں گی جس کے بعد ویڈیو رپورٹ کر دی جائے گی۔