کورونا وائرس: ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی کا ریلیف فنڈ کےلیے ایک ارب ڈالر عطیے کا اعلان

admin

ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے کورونا ریلیف فنڈ کےلیے ایک ارب ڈالر عطیہ کرںے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے اپنے پیغام میں کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ارب ڈالر عطیہ کرںے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی قائم کی ہوئی ایک اور کمپنی ’’اسکوائر‘‘ میں اپنے حصص کے ایک ارب ڈالر عالمی کورونا ریلیف فنڈ میں منتقل کررہا ہوں ، یہ رقم ان کے مجموعی اثاثوں کا 28 فیصد ہے۔

جیک ڈورسی نے مزید کہا کہ جب یہ وبا ختم ہوجائے گی تو اس کے بعد وہ لڑکیوں کی تعلیم و صحت پر توجہ مرکوز کریں گے۔

خیال ریے کورونا وائرس کی وبا کے وارجاری ہے، دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 82 ہزار96 ہوگئی جبکہ 14 لاکھ 31 ہزارنوسوتہترافراد متاثرہیں اور کورونا کے 3 لاکھ 22 ہزارنو مریض صحت یاب ہوگئے۔

یورپ میں کورونا کی وبا میں شدت برقرار ہے ، ایک دن میں 4500 اموات ریکارڈ کی گئی، اٹلی میں 17 ہزار127 افراد ہلاک اورایک لاکھ 35 ہزارپانچ سو چھیاسی متاثرہیں۔

اسپین میں 14 ہزار 45 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ ایک لاکھ 41 ہزار942 متاثرہیں، فرانس میں اموات کی تعداد دس ہزازتین سواٹھائیس ہوگئی اور متاثرافراد کی تعدادایک لاکھ نوہزارانہترہے۔

بلیجیئم میں دوہزارپینتیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، نیدرلینڈزمیں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداددوہزارایک سوایک تک پہنچ گئی جبکہ ترکی میں 750 افراد ہلاک اور ایران میں 3 ہزاراٹھ سوباہترہلاک ہوئے۔