کیا اداکارعمران عباس بین الاقوامی فلم میں نظر آنے والے ہیں؟ انتظارکی گھڑیاں شروع

admin

اداکار عمران عباس
پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکارعمران عباس نے حال ہی میں انسٹاگرام پراپنے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا۔

سوال اورجواب کے سیشن کے دوران اداکار عمران عباس کے مداحوں نے ان سے متعدد دلچسپ سوالات کیے۔

سیشن کے دوران اداکار سے ان کے ایک مداح نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا آپ کا کوئی خاص پروجیکٹ آنے والا ہے؟

جواب میں اداکار عمران عباس نے کہا کہ ‘ہاں، آپ نے بالکل درست اندازہ لگایا ہے، اور یہ ایک بین الاقوامی فلم ہے۔

اب اداکار کے مداحوں کو بس صرف اس بات کا ہی انتظار ہے کہ ان کی یہ بین الاقوامی فلم کون سی ہے اور وہ کب اس حوالے سے تفصیلات بتائیں گے۔