گوگل میپس نے کیا خاموشی سے ایسا کارنامہ کہ ٹیکنالوجی کی دنیا دنگ رہ گئی، مزید سہولتیں متعارف

Photo of author
Written By admin

Lorem ipsum dolor sit amet consectetur pulvinar ligula augue quis venenatis. 

انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی نے اپنے صارفین کے لیے گوگل میپس میں نیا فیچر شامل کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے چند ہفتے قبل گوگل میپس پر ٹریفک سے متعلق معلومات مہیا کرنے کا فیچر شامل کیا گیا، جس کا مقصد صارفین کو سڑکوں پر ٹریفک کی روانی سے آگاہ رکھنا تھا۔

گوگل نے دو روز قبل خاموشی سے گوگل میپس پر ایک اور ایسا فیچر شامل کر دیا جس سے صارفین کو مزید آسانی ہوجائے گی۔

گوگل میپس میں شامل کیے جانے والے اس فیچر کو ’نیو سکوائر انڈیکیٹر‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارف کو منتخب کردہ راستے کے آس پاس موجود اہم عمارتوں، کاروبار، ریستورانوں وغیرہ کے متعلق معلومات موبائل کی اسکرین پر فراہم کی جائیں گی۔

اس فیچر سے قبل جب صارفین گوگل میپس کے ذریعے سفر کرتے تھے تو انہیں اسکرین پر اپنی منزل کی طرف جاتا ہوا راستہ اور چند اضافی اشیا نظر آتی تھیں۔

اس فیچر کے بعد صارفین کو اپنے راستے کے اردگرد موجود اہم مقامات، عمارتوں، بازار اور ریستورنٹس کی معلومات ایپ پر ملتی رہیں گی۔

گوگل میپ کا استعمال

گوگل میپ کے ذریعےکسی بھی جگہ کی ٹھیک ٹھیک نشاندہی کی جاسکتی ہے، اگر آپ کسی کو ایڈریس سمجھانا چاہتے ہیں تو گوگل میپ سے متعلقہ جگہ کا لنک لے کر اُسے ارسال کردیں۔ اس کا طریقہ کار بہت ہی آسان ہے۔

اسی طرح آپ کسی ایڈریس پر جانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے موبائل کو انٹرنیٹ سے منسلک کریں اور پھر لوکیشن آن کر کے نظر آنے والی بار میں ایڈریس درج کردیں، راستے میں آنے والے موڑ، و دیگر چیزوں کی گوگل خود نشاندہی کرے گا۔