گوگل ڈرائیو کا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

admin

گوگل ڈرائیو

گوگل کی جانب سے گوگل ڈرائیو کے ٹریش میں بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل ڈرائیو کے ٹریش  میں   تبدیلی  کی جارہی  ہے جس کے تحت ٹریش میں موجود فائلز 30 دن کے بعد خود بخود ختم ہوجائیں گی۔

اس اپ ڈیٹ سے قبل گوگل ڈرائیو کے ٹریش میں موجود فائلز اس وقت تک ڈیلیٹ نہیں ہوتی تھیں جب تک آپ اسے خود ڈیلیٹ نہ کردیں۔

گوگل انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو 25 دن کی مہلت دی گئی ہے کہ اگر ان کے گوگل ڈرائیو ٹریش میں کوئی ضروری فائل موجود ہے تو وہ اسے اب بھی ری اسٹور کر سکتے ہیں۔

 گوگل انتظامیہ کے مطابق یہ اپ ڈیٹ 13 اکتوبر سے تمام تر صارفین کے لیے ہوگی جبکہ 13 اکتوبر کے بعد آپ کے گوگل ڈرائیو ٹریش میں موجود تمام تر فائلز خودبخود ڈیلیٹ ہو جائیں گی۔

Leave a Comment