یوٹیوبرز کی سہولتوں میں آگئی کمی مگر صارفین خوشی سے نڈھال

admin

13 اگست کےبعد ای میل پر یہ نوٹس موصول نہیں ہوں گے
یوٹیوب پر کوئی چینل سبسکرائب کرنے یا کسی ویڈیو پر آپ کی رائے کے جواب میں کوئی ردِ عمل آتا ہے تو اس کا اظہار آپ کے ای میل ان باکس میں دکھائی دیتا ہے۔

لیکن اب 13 اگست کےبعد ای میل پر یہ نوٹس موصول نہیں ہوں گے۔

یوٹیوب کے مطابق کسی چینل کی نئی ویڈیو، کسی اعلان، یا ردِ عمل کا جو ای میل نوٹس بھیجا جاتا ہے انہیں صرف0.1 لوگ ہی پڑھتے ہیں۔

یوٹیوب نے کہا ہے کہ اب اگر آپ کو نئے اپ لوڈ، لائیو اسٹریم اور ویڈیو پریمیئر کا ای میل نوٹس وصول کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو سبسکرپشن کے وقت ہی اس آپشن کو اختیار کرنا ہوگا۔

یوٹیوب نے کہا ہے کہ خود ان کے صارفین نے بھی شکایت کی ہے کہ بار بار کی ای میل ان کے ان باکس پر بوجھ بڑھارہی ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ لوگ یوٹیوب کے اہم پیغامات اور اپ ڈٰیٹس پر دھیان نہیں دیتے اور ان کو نظر انداز کردیتے ہیں۔

یوٹیوب نے کہا ہے کہ ان تبدیلیوں سے ان کی ایپ اور ویب سائٹ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ یوٹیوب نے تجرباتی طور پر اسے آزمایا ہے اور جب کئی صارفین کو ای میل نوٹس بھیجنا بند کردیئے تو وہ بار بار اپ ڈیٹ کے لئے یوٹیوب پر آنے لگے۔