اب آپ بھی آئی فون بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں، مگر کسطرح؟ جانیے تفصیلات میں

admin

 آئی فون
ایپل نے آئی فون صارفین کی سکیورٹی کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا ہے اور ہیکرز کے لیے ایک آئی فون کے انعام کا اعلان کر دیا ہے جو اس کے آپریٹنگ سسٹم میں خامیاں تلاش کرسکیں۔

ذرائع کے مطابق ایپل نے اس پروگرام کا نام ’سکیورٹی ریسرچ ڈیوائس پروگرام‘ رکھا ہے، جس کے تحت سکیورٹی ریسرچرز کو مفت دیئے جائیں گے تاکہ وہ آئی فون اور آئی او ایس میں سکیورٹی کے حوالے سے موجود خامیاں تلاش کریں۔

ایپل کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”اس پروگرام کا مقصد اپنے صارفین کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ریسرچرز آئی فون اور آئی او ایس میں خامیاں تلاش کرنے کا کام کریں۔

انہیں جو آئی فون دیئے جائیں گے وہ ’سکیورٹی ریسرچ ڈیوائس‘ ہوں گے۔ یہ حتی الامکان سٹینڈرڈ آئی فون کے قریب ترین ڈیوائسز ہوں گی جو صرف تحقیق کے مقصد کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

ان ڈیوائسز پر ہیکرز اپنی مرضی کے سافٹ ویئرز اور ٹولز انسٹال کر سکیں گے جو سٹینڈرڈ آئی فون پر نہیں ہو سکتے۔“