تکذیب نکاح کیس: فلم اسٹار میرا نے عتیق الرحمان سے متعلق کردیئے اہم انکشافات، میڈیا میں چرچہ

admin

فلم اسٹار میرا
فلم اسٹار میرا کے تکذیب نکاح کی درخواست پر سماعت کے دوران سیشن کورٹ نےعتیق الرحمان کے وکلا سے جواب طلب کر لیا۔

اس سے قبل لاہور کی مقامی عدالت میں فلم اسٹار میرا کے تکذیب نکاح کی درخواست ان کے وکیل نے دلائل مکمل کیے تھے۔ سیشن عدالت میں فیملی عدالت کے فیصلے کا ریکارڈ جمع کرایا جا چکا ہے۔

اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ میرا نے استدعا کی ہے کہ عتیق الرحمان کی بیوی سے متعلق فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

فلم اسٹار میرا نے اپیل میں مؤقف اختیار کر رکھا ہے کہ عتیق الرحمان سے کوئی رشتہ نہیں ہے اور فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ عتیق الرحمان نے عدالت کو گمراہ کیا ہے لہٰذا فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور کی فیملی کورٹ ادکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے چکی ہے۔ میرا کے سابق شوہر عتیق الرحمان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ نکاح پہ نکاح کیا، اس لیے ان کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

اداکارہ میرا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف نکاح پر نکاح کیس ایڈیشنل اینڈ سیشن جج لاہور عدنان طارق کی عدالت میں زیرسماعت ہے۔ اس لیے اس پر فوجداری کارروائی نہیں ہوسکتی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اداکارہ میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس میں فوجداری کارروائی تاحکم ثانی روک رکھی ہے۔