سائنسدانوں نے نیا کارنامہ سرانجام دے دیا، سینسرکے ذریعے ڈیوائس بنا ڈالی

admin

 اس کا سائز ایک مربع سینٹی میٹر کے لگ بھگ ہے
سائنسدانوں نے فلم اسٹار وارز سے متاثر ہو کر ایسی مصنوعی ’اسمارٹ جلد‘ تیار کی ہے جو چھونے پر کسی شے کی ساخت اور بناوٹ کو محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سنگاپورکے ماہرین نے مصنوعی ذہانت اور 100 ننھے منے سینسرز کے ذریعے یہ ڈیوائس تیار کی ہے۔ اس کا سائز ایک مربع سینٹی میٹر کے لگ بھگ ہے اور یہ انسان کے اعصابی نظام سے زیادہ تیز رفتار ہے۔

یہ بریل لیٹرزکی پہچان سمیت 30 کے قریب اشیاء کو چھو کر ان کے بارے میں بتا سکتی ہے۔ اس کی درستی کی شرح 90 فیصد سے زائد ہے۔ ماہرین اب اس جلد کے ذریعے مصنوعی ہاتھ اور انگلیاں تیار کررہے ہیں۔