پاکستانی موبائل صارفین کا ذاتی ڈیٹا چوری کا اعلیٰ سطح پر نوٹس لے لیا گیا, اہم خبر آگئی

admin

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین رحمن ملک نے پاکستانی موبائل صارفین کا مبینہ طور پر ذاتی ڈیٹا چوری ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ مبینہ طور پر بلیک ویب سائٹ پر چوری شدہ ڈیٹا 115 ملین پاکستانیوں کا ہے، مبینہ طور پر چوری کیے گئے ڈیٹا میں صارفین کی ذاتی تفصیلات شامل ہیں۔انہوں نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو چوری شدہ ڈیٹا رپورٹ کی صداقت معلوم کرنے کی ہدایت دی۔

سینیٹر رحمان ملک نے سیکرٹری داخلہ کو ایف آئی اے، پی ٹی اے اور نادرا سے تحقیقات کرا کر کمیٹی کو رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ صارفین کے مبینہ طور پر ڈیٹا چوری میں ملوث افراد کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔‎