کورونا وائرس: پاکستان کی بڑی کامیابی، تیار کردہ وینٹی لیٹرز کے ٹرائل شروع

admin

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹر سے متعلق سات درخواستوں پر غور و فکر جاری ہے، اتوار سے تین وینٹی لیٹرز کا ٹرائل شروع ہوجائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کرونا وائرس سے مقابلہ کرنے میں مددگار وینٹی لیٹرز سے متعلق کہا کہ وینٹی لیٹر سے متعلق 58 درخواستیں ملی تھیں جس میں 13 شارٹ لسٹ کیں۔

انہوں نے بتایا کہ وینٹی لیٹر سے متعلق 7 درخواستوں پر غور جاری ہے جبکہ اتوار سے تین وینٹی لیٹرز کے ٹرائل کا آغاز کردیا جائے گا، امید ہے آئندہ چند دنوں میں وینٹی لیٹرز بنانے سے متعلق بھی کامیابی ہوگی۔

فواد چوہدری نے ماسک اور سینیٹائزر سے متعلق کہا کہ ماسک کی ایکسپورٹ کی اجازت مل گئی ہے جس کے بعد جلد ہی ہم سینیٹائزر بھی ایکسپورٹ کرسکیں گے۔