روس کے سائنس دانوں نے نابنیا افراد کو امید کی کرن دیکھا دی

admin

روس کے سائنس دانوں نے نابنیا افراد کو امید کی کرن دیکھا دی

روس میں سائنس دان ایسے منصوبے پر کام شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے تحت نابنیا افراد کو بینائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی سائنس دان ایسی چپ تیار کریں گے جو اگر کسی پیدائشی نابینا شخص کے سر میں نصب کردی جائے تو وہ دنیا کو اپنی نظر سے دیکھ سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق روسی وزارت صعنت وتجارت کے ریڈیو الیکٹرانک صنعت کے شعبہ کے سربراہ واسیلی شاپک نے بتایا کہ سائنس دان اس منصوبے پر کام شروع کریں گے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ مذکورہ چپ سر میں لگائی جائے گی جو اندھے لوگوں کے لیے دیکھنا ممکن بنائے گی۔

واسیلی شاپک کا مزید کہنا تھا کہ اس چپ سے ناصرف اندھا پن بلکہ پیدائش سے اندھے افراد بھی دیکھنا شروع کردیں گے، یہ ٹیکنالوجی جدید ترین ہوگی جس سے انسانیت کو فائدہ حاصل ہوگا۔

خیال رہے کہ روس میں اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوگیا تو ممکنہ طور پر دنیا کے لیے ایک حیران کن تجربہ ہوگا، اور دنیا بھر میں اس چپ کی فراہمی سے نابینا افراد اپنی مصنوعی بینائی سے مستفید ہوسکیں گے۔

Author Bio:

Hi, this is Sumera Saeed: A seasoned content writer with 12+ years of experience, I craft compelling content across diverse platforms. My expertise covers e-commerce, finance, news media, and currently, the vital Pakistani blogosphere. As Managing Editor and Content Writer at Daytimes.pk, I am passionate about creating engaging content. I am always excited to discover new trends and writing techniques. Feel free to connect at [email protected] to discuss content tips, write-ups, or potential collaborations.

Leave a Comment