اب موٹرسائیکل سوار بھی ہونگے محفوظ، ریڈار سسٹم متعارف کروا دیا گیا

admin

 موٹرسائیکل

اٹلی کی ایک کمپنی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی منفرد موٹرسائیکل تیار کی ہے جس میں ریڈار سسٹم موجود ہے جو بائیک سواروں کو بہترین سہولت فراہم کرے گا۔

یہ دنیا کی پہلی ریڈار ٹیکنالوجی سے لیس موٹر سائیکل ہے، داکوٹی نامی کمپنی ملٹی ‘سٹراڈا وی 4’ موٹرسائیکل کی پروڈکشن شروع کرنے جارہی ہے۔

موٹرسائیکل کے اگلے اور پچھلے حصے میں ریڈار ٹیکنالوجی نصب ہے، داکوٹی نے بوسچ نامی کمپنی کے ساتھ مل کر یہ جدید بائیک تیار کی ہے، ہر ریڈار کا وزن 190 گرام ہے اور ان کا حجم ایک ایکشن کیمرے جتنا ہے۔

اس ریڈار کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں کو کوئی پریشانی پیش نہیں آئے گی، یہ ریڈار سڑک پر دیگر سواریوں سے خودکار طور پر فاصلہ رکھنے میں مدد دے گا، یہ سسٹم اس وقت متحرک ہوتا ہے جب موٹرسائیکل کی رفتار 30 سے 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان ہوتی ہے۔

یہ ریڈار سسٹم اطراف میں موجود خاص فاصلے پر گاڑیوں کو اسپاٹ کرلیتا ہے، ریڈار اس وقت آپ کو آگاہ کرے گا جب دیگر گاڑیاں تیزرفتاری سے موٹرسائیکل کی جانب بڑھ رہی ہوں گی۔ البتہ کمپنی نے موٹرسائیکل کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں اور نہ ہی تصاویر شایع کی ہیں۔

Author Bio:

Hi, this is Sumera Saeed: A seasoned content writer with 12+ years of experience, I craft compelling content across diverse platforms. My expertise covers e-commerce, finance, news media, and currently, the vital Pakistani blogosphere. As Managing Editor and Content Writer at Daytimes.pk, I am passionate about creating engaging content. I am always excited to discover new trends and writing techniques. Feel free to connect at [email protected] to discuss content tips, write-ups, or potential collaborations.

Leave a Comment