اب ٹرین چلے گی نہ ڈیزل سے اور نہ ہی بجلی سے، نئی ٹیکنالوجی نے انسانی عقل کو دنگ کردیا

admin

چین میں مقناطیسی نظام کے تحت چلنے والی ٹرین کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے
چین میں مقناطیسی نظام کے تحت چلنے والی ٹرین کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا جو چھے سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق ہائی اسپیڈ میگ لِیو کا تجربہ شنگھائی کی ٹونگجی یونیورسٹی میں بنائے خصوصی ٹریک پر کیا گیا ، جسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

ایڈوانس ریل ٹرانزٹ نامی اس منصوبے کو جولائی دو ہزار سولہ میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت شروع کیا گیا تھا ، جس پر تیس کاروباری ادارے، یونیورسٹیاں اور تحقیقی اداروں کے ماہرین کام کررہے ہیں۔

ہائی اسپیڈ میگ لیو نظام رواں برس کے آخر تک بننا شروع ہوجائے گا۔