ایان علی نے آپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی، ایلبم کے ریلیز ہونے کی تاریخ بتا دی

admin

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرکی
لاہورمنی لانڈرنگ کیس میں ضمانت لینے والی پاکستان کی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے اپنے مداحوں کو ان کے نئے ایلبم کے لیے مزید انتظار نہ کرواتے ہوئے ایلبم کے ریلیز ہونے کی تاریخ بتا دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایان علی نے اپنی ایک بولڈ تصویر پوسٹ کی جس میں وہ سیاہ رنگ کے مغربی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ یہ تصویر ان کے نئے ایلبم کے کسی ایک گانے کی ہے۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ایان علی نے بتایا کہ ’ان کا نیا ایلبم ’Nothing Like Everything‘ رواں سال 3 اگست کو ریلیز کیا جائے گا اور یہ ایلبم دنیا بھر میں 200 سے زائد اسٹورز پر جاری کیا جائے گا۔‘ایان علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ ’ان کا ایلبم کس ملک میں کس وقت ریلیز کیا جائے گا۔‘