بلوچستان حکومت نے کیا اہم اعلان، تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رہیں گے

admin

بلوچستان حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بلوچستان بھر کے تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند ہیں تاہم اب اس میں مزید 16 دن کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد اب صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رہیں گے۔ پابندی کا اطلاق نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا۔

دوسری جانب بلوچستان سے افغانستان اور ایران کی سرحدیں بھی بند ہیں۔ ایران سے پاکستانی زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تفتان سرحد پر قرنطینہ میں رکھے گئے پاکستانی زائرین کی تعداد 4 ہزار کے لگھ بھگ ہوگئی ہے۔