بھارت میں پب جی گیم ایک اور لڑکے کی مبینہ طور پر خود کشی کا باعث بن گئی

admin

پب جی گیم

بھارت میں پب جی گیم پر پابندی کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار رہنے والے لڑکے نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی، اُس کی پھندا لگی لاش کمرے سے برآمد ہوئی۔

یہ واقعہ بھارتی شہر پٹنا میں پیش آیا، جہاں ایک 16 سالہ لڑکا گزشتہ ہفتوں سے ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار تھا کیوں کہ حکومت نے ملک بھر میں پب جی گیم پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پب جی کے شوقین لڑکے نے مبینہ طور پر اسی ضمن میں اپنی جان لے لی، اس کی پھندا لگی لاش کمرے سے برآمد ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی حکومت نے چین سے تنازعات کے بعد پب جی سمیت متعدد چینی ایپلیکیشنز کو اپنے ملک میں بند کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے نے کمرے میں خود کو بند کرکے خودکشی کی، گھر والوں نے دروازہ توڑ کر اسے باہر نکالا، لڑکے کی لاش پھنکے سے لٹک رہی تھی، پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکے نے ڈوپٹے کی مدد سے پھانسی لگائی۔

Author Bio:

Hi, this is Sumera Saeed: A seasoned content writer with 12+ years of experience, I craft compelling content across diverse platforms. My expertise covers e-commerce, finance, news media, and currently, the vital Pakistani blogosphere. As Managing Editor and Content Writer at Daytimes.pk, I am passionate about creating engaging content. I am always excited to discover new trends and writing techniques. Feel free to connect at [email protected] to discuss content tips, write-ups, or potential collaborations.

Leave a Comment