خلافِ قدرت دوماہ کے بچے کا ایسا عمل کہ دنیا حیران، ویڈیو وائرل

admin

بچے نے اپنی والدہ کے الفاظ دہرا دئیے
امریکا میں ایک دو ماہ کے بچے نے اپنی والدہ کے الفاظ دہرا دئیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

امریکی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والی خاتون کیسیا کیمرون نے اپنے دو ماہ کے بیٹے ’روان‘ کو کہا کہ میں تم سے پیار کرتی ہوں، بچے نے یہی الفاظ دہرا کر والدہ سمیت تمام دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

ماں کی جانب سے میں تم سے پیار کرتی ہوں کہنے پر بچہ بھی اپنی لڑ کھڑاتی زبان میں آئی لو یو کہہ رہا ہے، بچے کی والدہ کیسیا کیمرون بچے کی اس حرکت پر حیران رہ گئیں اور مسکرا دیں۔

اس ویڈیو کو روان کی دادی’ لارا اسکیڈسن‘ نے ٹک ٹاک پر شیئر کیا اور لکھا کہ ’میرا پوتا باصلاحیت ہے۔‘ ویڈیو کو 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔