رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کا تھیٹر اور ڈرامہ انڈسٹری کے لیے بڑا قدم

admin

رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی

مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے تھیٹر اور ڈرامہ انڈسٹری کی فروغ کے لیے بڑا اقدام اتھالیا ہے۔

زرئع کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے اپنے حلقے این اے 61 صدر راولپنڈی کے علاقے میں کینٹ حیدر روڈ پر سہروز تھیئٹر کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تھیٹر کا افتتاح کیا۔

عامر محمود کیانی نے تھیٹر کے اداکاروں سے ملاقات کی اور انہیں تھیٹر اور ڈرامہ انڈسٹری کی فروغ کے لیے بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے عامر محمود کیانی کا کہنا تھا کہ ‏تھیٹر ڈرامہ انڈسٹری ہمارا ثقافتی ورثہ ہے اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اس انڈسٹری کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

 ‏تھیٹر اور ڈرامہ انڈسٹری کے اداکاروں نے عامر محمود کیانی کا شکریہ ادا کیا اور ‏تھیٹر اور ڈرامہ انڈسٹری کی فروغ کے لیے پاکستان تحریک انصاف حکومت کے اقدامات کو سراہا اور پاکستان کے مثبت امیج اور معاشرے میں تھیٹر اور ڈرامہ اچھائی کو فروغ دینے کا عظم بھی کیا۔

Author Bio:

Hi, this is Sumera Saeed: A seasoned content writer with 12+ years of experience, I craft compelling content across diverse platforms. My expertise covers e-commerce, finance, news media, and currently, the vital Pakistani blogosphere. As Managing Editor and Content Writer at Daytimes.pk, I am passionate about creating engaging content. I am always excited to discover new trends and writing techniques. Feel free to connect at [email protected] to discuss content tips, write-ups, or potential collaborations.

Leave a Comment