فیس بک نے صارفین کے لیے نئی میسجنگ ایپ متعارف کرادی

admin

سماجی رابطے کی ویب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کے لیے نئی میسجنگ ایپ متعارف کرادی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے ٹیونڈ (Tuned) نامی ایپ متعارف کرائی جو عام مسینجر سے بہت مختلف ہے کیونکہ اس کے ذریعے دو صارفین ایک دوسرے سے چیٹ کے علاوہ انہیں اپنی تصاویر، میوزک، ویڈیوز ویسے بھیج سکیں گے جیسے وہ ٹائم لائن پر شیئر کرتے ہیں۔

یہ ایپ فی الوقت امریکا اور کینیڈا کے آئی فون صارفین ایپل اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کرسکتے ہیں۔

مذکورہ ایپ چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والے فیس بک کے تکنیکی ماہرین نے تیار کی جسے ابھی آزمائش کے لیے مخصوص صارفین ہی استعمال کرسکیں گے۔

یہ اطلاع بھی سامنے آئی کہ مذکورہ میسجنگ فیس بک کے مستقبل کے اہداف کی عکاسی کرتی ہیں، یعنی کمپنی آئندہ اس قسم کے فیچرز صارفین کے لیے متعارف کرائے گی۔

تکنیکی ماہرین کے مطابق یہ پرائیوٹ چیٹ روم ہے جس کا تعلق دو صارفین سے ہوگا، بقیہ کوئی بھی اس میسنجر تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گا۔