فیس بک کے 27 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک

author
0 minutes, 1 second Read
انٹرنیٹ کی سیکیورٹی پر نظر رکھنے والے امریکی تحقیقی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکرز نے 27 کروڑ فیس بک صارفین کی پروفائلز ہیک کر کے انہیں معمولی رقم کے عوض فروخت کردیا۔

امریکی ریسرچ فرم سبیل کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہیکرز نے ’زوم‘ ایپ کے پانچ لاکھ صارفین کے بعد اب فیس بک کے 27 کروڑ صارفین کی پروفائلز فروخت کردیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ پروفائلز ڈارک ویب پر صرف 500 یورو (86 ہزار 258روپے) میں فروخت کی گئی ہیں۔

دوسری جانب امریکی جریدے فوربز میگزین میں شائع ہونے والے ایک بلاگ میں تھریٹ ایکٹر نامی ٹیم نے انکشاف کیا کہ 26 کروڑ 70 لاکھ فیس بک صارفین کی تمام معلومات فروخت کی گئی ہیں۔

تھریٹ ایکٹر ٹیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’ہیکرز نے صارفین کے پاس ورڈز فروخت نہیں کیے البتہ اُن کے ذاتی ای میل ایڈریس، نام، فیس بک آئی ڈی، تاریخ پیدائش اور فون نمبر ویب سائٹ پر فروخت کیے‘۔

بلاگ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہیکرز فون نمبرز کے ذریعے میسج اور پیغامات بھیج کر صارفین کو لوٹ سکتے ہیں، اگر کوئی صارف اپنے آئی ڈی کو ان دنوں لاگ ان کرے گا تو اُس کی اہم معلومات بھی چرائی جاسکتی ہیں‘۔

Similar Posts