پاکستانی اداکارہ آمنہ شیخ کیا دوبارہ ازدواجی رشتے میں بندھنے والی ہیں؟ پسِ پردہ کہانی عیاں

admin

پاکستانی اداکارہ آمنہ شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویر وائرل ہوگئی ہے
پاکستانی اداکارہ آمنہ شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویر نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے۔

پاکستان کی خوبصورت ورسٹائل اداکارہ آمنہ شیخ نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ا یک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے ، تصویر میں تین ہاتھ ہیں جن میں سے ایک ہاتھ چھوٹا ہے جو بچی کا محسوس ہو رہا ہے ، بچی کے ہاتھ کی ہتھیلی پر دو انگوٹھیاں رکھی ہوئی ہیں ۔

آمنہ شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر کوئی کیپشن نہیں دیا گیا ہے اور نا ہی کوئی ایموجی استعمال کیا گیا ہے ۔

آمنہ شیخ کی اس تصویر پر مداحوں نے خود ہی اندازے لگا کر انہیں نئی زندگی کی شروعات کی مبارکباد دی ہے ، اُن کے مداحوں کی جانب سے ڈھیر ساری نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ انہیں شادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔

آمنہ شیخ کو اس تصویر پر مبارکباد دینے والوں میں پاکستان انڈسٹری کی کچھ معروف شخصیات بھی شامل ہیں جن میں موٹیویشنل اسپیکر منیبہ مزاری اور سنیتا مارشل شامل ہیں ۔