پی ٹی اے کا ایک بار پھر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے مطالبہ سامنے آگیا

admin

پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ پر شیئر ہونے والی غیراخلاقی اور نامناسب ویڈیوز ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

پی ٹی اے نے ٹک ٹاک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والی غیر اخلاقی، فحش اور نامناسب مواد کو پاکستان میں فوری طور پر بلاک کرے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’پی ٹی اے نے پلیٹ فارم پر موجود غیر مہذب اور غیر اخلاقی ویڈیوز کے منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے فوری طور پر ہٹانے یا پاکستان میں بلاک کرنے کا مطالبہ کیا‘۔

علاوہ ازیں پی ٹی اے نے ٹک ٹاک انتظامیہ سے مؤثر مانیٹرنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مؤثر حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ نامناسب مواد کو ہٹایا جائے بصورت دیگر قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی اے نے غیر اخلاقی مواد کی تشہیر پر ٹک ٹاک انتظامیہ سے رابطہ کیا تھا اور وہاں سے جواب موصول نہ ہونے پر پاکستان بھر میں سروس کو بند کردیا گیا تھا۔

Author Bio:

Hi, this is Sumera Saeed: A seasoned content writer with 12+ years of experience, I craft compelling content across diverse platforms. My expertise covers e-commerce, finance, news media, and currently, the vital Pakistani blogosphere. As Managing Editor and Content Writer at Daytimes.pk, I am passionate about creating engaging content. I am always excited to discover new trends and writing techniques. Feel free to connect at [email protected] to discuss content tips, write-ups, or potential collaborations.

Leave a Comment