کورونا وائرس سے پہلا پاکستانی شہری جاں بحق

Photo of author
Written By admin

Lorem ipsum dolor sit amet consectetur pulvinar ligula augue quis venenatis. 

چین کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک اٹلی میں ایک پاکستانی شہری بھی اس مہلک وائرس سے ہلاک ہوگیا۔

وزارت خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے امتیاز احمد نامی پاکستانی شہری ہلاک ہوگیا، اٹلی میں پاکستانی سفارت خانہ اس حوالے سے وہاں کی انتظامیہ اور امتیاز احمد کے اہل خانہ سے مکمل رابطے میں ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں ہلاک ہونے والے پاکستانی امتیاز احمد کے حوالے سے زیادہ معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔ یہ دنیا بھر میں کورونا وائرس میں کسی پاکستانی شخص کی پہلی ہلاکت ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے آج 168 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 631 ہوگئی ہے اور 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو گئے ہیں، اٹلی کے 60 فیصد علاقے کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے جب کہ عملاً پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی آج کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور مریض سامنے آیا ہے جس کے بعد پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضون کی تعداد 20 ہوگئی ہے جب کہ اولین مریض صحت یاب ہو کر اسپتال سے گھر جا چکا ہے۔