کورونا وائرس: پاکستانی ماہرین کا بڑا کارنامہ، جدید اپلیکیشن تیار کرکے سب کو حیران کر دیا

admin

دبئی میں پاکستانی ماہرین نے مستند کورونا ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے جدید اپلیکیشن تیار کر لی۔

کورونا وائرس سے متعلق دستیاب مستند ڈیٹا کو محفوظ بنانے کی کوشش کے سلسلے میں دبئی میں مقیم پاکستانی ماہرین نے جدید ایپلیکشن تیار کر لی ہے۔

ایپ میں کورونا متاثرین کی تعداد، علاج اور شرح اموات کا مکمل اور مستند ڈیٹا موجود ہوگا، اس ایپ کے ذریعے مستند اعداد و شمار کو یقینی بنا کر مستقبل کے لیے درست منصوبہ بندی کی جا سکے گی۔

میڈز لاک نامی ایپ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو بھی ڈیٹا فراہم کرے گی، ایپلیکیشن متحدہ عرب امارات میں ایونٹاس نامی آئی ٹی کمپنی کے پاکستانی ماہرین نے تیار کی ہے، ماہرین نے ایپ جائزے کے لیے نیشنل آئی ٹی بورڈ کو پیش کر دی۔

یہ ایپلیکیشن حکومتی ادارے اور نجی شعبے بھی استعمال کر سکیں گے، ایپ کے ذریعے عالمی برادری کے ساتھ رابطوں کے موقع پر اعداد و شمار کا تبادلہ کیا جا سکے گا، میڈز لاک نامی اس ایپ میں کورونا سے متاثرہ ڈیٹا سالہا سال تک محفوظ رہے گا۔