گوگل نے ایک اورکارنامہ سرانجام دے دیا، نیا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا

admin

گوگل نے ایک اورکارنامہ سرانجام دے دیا
بیشتر کمپنیاں اپنے نئے اسمارٹ فونز کو متعارف کرائے جانے تک چھپانے کی کوشش کرتی ہیں مگر گوگل اس معاملے میں سب سے الگ ہے۔

درحقیقت گوگل اکثر اپنے پکسل فونز کی تفصیلات خود ہی لیک کردیتا ہے، اب چاہے وہ غلطی سے ہو یا دانستہ طور پر۔

گوگل پکسل 3 اور پکسل 4 کی تاریک رونمائی گوگل نے باضابطہ اعلان سے پہلے لیک کی تھی اوراس سال بھی نئے سستے پکسل 4 اے کی تصدیق خود ہی کردی ہے۔

تحریر ویسے تواس فون کے بارے میں لگتا ہے کہ تمام تفصیلات پہلے ہی لوگ جان چکے ہیں بس متعارف کرانے کی تاریخ کے علاوہ۔

مگر اب گوگل نے خود ہی اپنے ایک آن لائن اسٹورپرحادثاتی (یا جان کر) اس کا ڈیزائن بھی لیک کردیا ہے۔

کچھ پراسراروجوہات کے باعث یہ نیا فون کمپنی کے گوگل نیسٹ وائی فائی کے کینیڈین پیج پرنمودارہوگیا۔

اس لیک سے تصدیق ہوگئی ہے کہ اس کا ڈیزائن کیسا ہوگا جو کہ پکسل 4 سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے، بس فرنٹ پرڈوئل کی جگہ ایک کیمرا ہول پنچ ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

درحقیقت پہلی بار گوگل کی جانب سے پنچ ہول سیلفی کیمرا دے کر آل اسکرین ڈسپلے دیا جارہا ہے۔

تصویر میں 12 مئی کی تاریخ نظر آئی جو کہ گوگل کے سالانہ ایونٹ کے آغاز کی تاریخ تھی، جسے کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں منسوخ کردیا گیا تھا۔

پکسل 4 اے اس ایونٹ کے موقع پر متعارف ہونا تھا مگر ایسا نہیں ہوسکا، اب یہ کب دستیاب ہوگا، فی الحال کمپنی نے کچھ بھی واضح نہیں کیا۔

اس فون کی قیمت 350 ڈالرز(58 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھے جانے کا امکان ہے تاکہ یہ ایپل کے آئی فون ایس ای کو ٹکر دے سکے۔

ایسی افواہیں بھی موجود ہیں گوگل پکسل 4 اے میں 5 جی سپورٹ دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ گوگل پکسل اسمارٹ فون سیریز کو خالص اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اور کیمرا سسٹم کی وجہ سے بہترین سمجھا جاتا ہے۔

گوگل کے یہ فون فلیگ شپ ڈیوائسزمیں شامل ہیں جن کی قیمت اکثراتنی زیادہ ہوتی ہے کہ بیشترافراد خرید نہیں پاتے اور اسی کو دیکھتے ہوئے گزشتہ سال

کمپنی نے ان کے سستے ورژن پکسل 3 اے کی شکل میں متعارف کرائے تھے۔

اس فون کو بھی متعارف کرائے جانے سے قبل گوگل نے اپنی ویب سائٹ پر اس کی تصدیق کی تھی۔