Thursday, May 16, 2024
HomeUrdu Newsواٹس ایپ استعمال کرنے والے ہوشیار! واٹس ایپ ہیکنگ کا خدشہ،ایڈ وائزری...

واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہوشیار! واٹس ایپ ہیکنگ کا خدشہ،ایڈ وائزری جاری

ہیکرز کی جانب سے واٹس ایپ کے ذریعے سافٹ ویئر اور ڈیٹا ہیکنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسلام آباد سے جاری اطلاعات کے مطابق نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفار میشن ٹیکنالوجی بورڈ کابینہ ڈویژن نے واٹس ایپ کے ذریعے ہیکنگ سے متعلق نئی ایڈوائیزری جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز افسران کے ڈیٹا کو واٹس ایپ کے ذریعے ہیک کرسکتے ہیں۔

 کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ آ فس میمو رنڈم میں کہا گیا ہے کہ اس بات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بعض سر کاری افسروں کو واٹس ایپ والے نمبر پر ایسے ایس ایم ایس مو صول ہو رہے ییں، جس میں کسی لنک کو کلک کرنے کا کہا جاتا ہے۔ اس برقی پیغام میں واٹس ایپ کوڈ بھی دیا جاتا ہے ۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس برقی پیغام میں یہ بھی درج ہوتا ہے کہ یہ کوڈ کسی دوسرے سے شیئر نہ کیا جا ئے ۔ اگر صارف یہ کلک کردے تو انہیں ایک انٹر نیشنل کال موصول ہوتی ہے۔ یہ کال اٹینڈ کرنے سے ہیکرزاس صارف کی آئی ڈی اور ان کے واٹس ایپ کا مکمل ڈیٹا اپنے پاس ٹرانسفر کر لیتے ہیں۔

جاری میمو کے مطابق ایسی کسی بھی صورت حال میں موبائل،سافٹ ویئر یا ڈیٹا ہیکنگ ہونے پر متعلقہ ادارے کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے

RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments