کورونا لاک ڈاؤن: پولیس کا تمسخر اڑانے پر دو ٹک ٹاک اسٹار گرفتار

admin

پولیس نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے اور پولیس کا تمسخر اڑانے پر دو ٹک ٹاک اسٹار کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بھی دیگر ممالک کی طرح جان لیوا وبا کورونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے سخت لاک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران لاک ڈاؤن احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جارہی ہیں۔

گزشتہ بھارتی شہر ممبئی میں دو ٹک ٹاک اسٹار نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی اور پولیس کا مذاق بنایا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں کے دوران انہیں گرفتار کرلیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ٹک ٹاک اسٹار کہتا ہے کہ آگے مت جاؤ ورنہ پولیس مارے گی جس پر نوجوان (ٹک ٹاک اسٹار) نے کہا کہ ہمیں پولیس نہیں مارتی کیونکہ ہم اسٹار ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو جاری ہوتے ہی ممبئی پولیس نے شیواجی نگر تھانے کو ویڈیو کی اطلاع دی اور دونوں لڑکوں کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کیے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ویڈیو بنانے والے نوجوانوں کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ اگر تفریح کےلیے لاک ڈاؤن قوانین کا وہ مذاق اڑائیں گے تو ان کے لیے جیل کے دروازے بھی ہمیشہ کے لیے کھلے رہیں گے۔