Tuesday, May 14, 2024
HomeUrdu Newsافغان لڑکیوں نے کم ترین قیمت پروینٹیلیٹر تیار کرلیا

افغان لڑکیوں نے کم ترین قیمت پروینٹیلیٹر تیار کرلیا

افغانستان کی پانچ نوجوان انجینیئر لڑکیوں نے پرانی گاڑی کے پرزوں کو جوڑ کر بہت کم قیمت اور سادہ سا وینٹیلیٹر تیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہاں کورونا دنیا بھرمیں خوف و دہشت ہیں، وہیں کچھ لوگ اپنی ہمت اور ذہانت سے صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کررہے ہیں، افغانستان کی پانچ نوجوان انجینیئر لڑکیوں نے پرانی گاڑی کے پرزوں کو جوڑ کر بہت کم قیمت اور سادہ سا وینٹیلیٹر تیار کرلیا ہے، جس کی ابھی آزمائش کی جارہی ہے۔

انجینیئر رویا محبوب کا کہنا ہے کہ یہ وینٹیلیٹر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بنایا ہے ، ہماری ٹیم میں 14 سے 17 سال کی عمر کی پانچ لڑکیاں شامل ہیں ، جن کا تعلق ٹیکنیکل طلبا کی ایک بڑی ٹیم سے ہے، جو افغانی خواتین کے خواب کے نام سے مشہور ہے۔

رویا محبوب نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم مقامی صحت کے ماہرین اور ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے ساتھ مل کر میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈیزائن کی بنیاد پر پروٹو ٹائپ تیار کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق لڑکیوں کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت اور وزارت صحت نے ٹیم کے پروٹو ٹائپ کو منظوری دے دی تو اسے کم از کم 300 ڈالرز میں تیار کیا جاسکتا ہے۔

افغانستان کی وزارت صحت کے ترجمان وحید اللہ میار نے وینٹیلیٹر کی تیاری پر افغان لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کاوشوں کو سراہا۔

خیال رہے 2017 میں ان لڑکیوں نے واشنگٹن میں روبوٹکس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے امریکی ویزہ کے حصول کی درخواست دی تھی مگر انہیں ویزہ نہ دیا گیا تاہم بعد میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت سے انہیں امریکی ویزے جاری کیے گئے تھے۔

واضح رہے افغانستان میں کورونا وائرس سے اب تک ساڑھے 900 کے قریب افراد متاثر اور 33 ہلاک ہو چکے ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments