Tuesday, May 14, 2024
HomeUrdu Newsآن لائن گیم بپ جی بچے کی موت کا باعث بن گئی

آن لائن گیم بپ جی بچے کی موت کا باعث بن گئی

پب جی

آن لائن گیم بپ جی کھیلنے کے دوران 12 سالہ مصری بچے کی موت کا واقعہ پیش آیا۔

اہل خانہ جب کمرے میں داخل ہوئے تو انہیں بچہ بے ہوشی کی حالت میں ملا، جس کے برابر میں موبائل پڑا تھا اور اُس میں پب جی گیم چل رہا تھا۔

مصر کے مقامی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز 12 سالہ بچے کو اہل خانہ بے ہوشی کی حالت میں السلام انٹرنیشنل اسپتال لے کر پہنچے۔

ڈاکٹرز نے بچے کی موت کی تصدیق کی اور انتقال کی وجہ جاننے کے لیے چند ٹیسٹ کیے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچے کا بلڈپریشر بڑھا جس کی وجہ سے اُسے ہارٹ اٹیک ہوا اور یہی موت کی وجہ بنا۔

والد کا کہنا تھا کہ ’ہم جب بالکونی میں داخل ہوئے تو وہاں خون پڑا ہوا تھا، کمرے میں جاکر دیکھا تو بیٹے کی ناک، چہرے اور گردن سے خون بہہ رہا تھا جبکہ اُس کا جسم نیلا پڑا ہوا تھا‘۔

پبلک پراسیکیویشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی جبکہ بچے کے جسد خاکی کو مردہ خانہ منتقل کردیا، انتقال کی وجہ جاننے کے لیے فرانزک ٹیسٹ کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments