بی بی سی نے پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کرنے کا اعلان کر دیا، بڑی خبر آگئی

admin

بی بی سی ریڈیو کا مسلمانوں کے لیے ہر جمعے کے روز اذان اور خطبے کی نشریات کا آغاز کر دیا

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں مقیم مسلمانوں کے لیے پہلی مرتبہ بی بی سی ریڈیو پر جمعے کا خطبہ بھی نشر کیا جائے گا جس کے لیے مختلف امام ہر جمعہ کو خطبہ دیں گے جسے بی بی سی کے 14 مقامی ریڈیو اسٹیشنز پر نشر کیا جائے گا۔ہر جمعے کو بی بی سی ریڈیو پر نشرکیے جانے والے پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا جائے گا جس کے بعد امام کی جانب سے نبی کریم رحمت اللعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حدیث سنائی جائے گی اور خطبے کا آغاز کیا جائے گا۔

بی بی سی مقامی ریڈیو کے سربراہ کرس برنس نے کہا کہ ‘مقامی ریڈیو معاشرے میں موجود لوگوں کو آپس میں جوڑتا ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہر ہفتے جمعے کے خطبے اور اذان سے مسلمانوں کو لاک ڈاؤن کے باوجود بھی ایک ہونے کا احساس ہوگا۔بی بی سی ریڈیو پریزینٹر فل اپٹون کا کہنا ہے کہ ‘برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے بے شمار مساجد بند ہیں جس کی وجہ سے مسلمانوں کی عبادات میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے جسے پُر کرنے کے لیے یہ راستہ اختیار کیا جا رہا ۔