گوگل اور ایپل کی ایسی کاوش جو ہر انسان کو بچائے کورونا وائرس سے۔۔۔ اہم تحقیق نے سنائی خوشخبری

author
0 minutes, 0 seconds Read
معروف سرچ انجن گوگل اور اسمارٹ فونز بنانے والی بڑی کمپنی ایپل نے مشترکہ طور پر ایک ایسی ایپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو صارف کو کورونا وائرس میں مبتلا شخص کے ساتھ رابطہ کرنے پر الرٹ جاری کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں کمپنیاں کورونا وائرس میں مبتلا شخص کی شناخت کی صورت میں بلیو ٹوتھ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک ایسی ایپ تشکیل دے رہی ہیں جو صارف کو ان کے اسمارٹ فون پر پیغام پنچا دے گی۔

صحت عامہ کے حکام اس ایپ کے ذریعے اپنی آئی او ایس اور اینڈروائڈ اسمارٹ فونز ڈیوائسز سے رابطے میں رہ سکیں گے۔

اس ضمن میں دونوں کمپنیوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مئی کے مہینے تک ایپلیکشن پروگرامنگ کا سیٹ، انٹرفیس اور اے پی آئیز کو ریلیز کر دیا جائے گا جو اینڈروائڈ اور آئی او ایس کے مابین انٹرآپریبلٹی کو فعال بنائے گی۔

ایپل کی سی ای او ٹیم کک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اس عمل کے دوران صارفین کی رضامندی اور شفافیت کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔

ایپل کی جانب سے جاری وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے کام کرنے کے لیے صارف کے مقام کی ضرورت نہیں ہے۔

Similar Posts