Tuesday, May 14, 2024
HomeUrdu Newsنیشنل ہیلتھ سروسز پر کورونا ویکسین کی معلومات چرانے کے لیے سائبر...

نیشنل ہیلتھ سروسز پر کورونا ویکسین کی معلومات چرانے کے لیے سائبر حملے

برطانوی سیکیورٹی اداروں نے نیشنل ہیلتھ سروسز پر کورونا وائرس ویکسین کی تحقیقاتی معلومات چرانے کے لیے سائبر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر میں تباہی مچارکھی ہے جس کی ویکسین ابھی تک تیار نہیں کی جاسکی ہے تاہم برطانیہ سمیت کچھ ممالک نے کرونا ویکسین بنانے کا دعویٰ ضرور کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے کورونا ویکسین کی تحقیقاتی معلومات چرانے کےلیے برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سروسز کے نیٹ ورک سسٹم پر سائبر حملہ کیا ہے۔

ڈائریکٹرجنرل کمیونیکیشن جرمی فلیمنگ کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے کورونا کی ویکسین کی تحقیقی معلومات چرانے اور نیشنل ہیلتھ سروسز کے ڈھانچےکو تباہ کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔

جرمی فلیمنگ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی خفیہ ایجنسیاں مکمل طور پر الرٹ ہیں، برطانوی خفیہ ایجنسیوں کی بروقت مداخلت نے حملے ناکام بنا دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کمیونیکیشن کا مزید کہنا تھا کہ اداروں، عوام کے تحفظ کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments